کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے سبب ماضی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ 1985 میں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

ریکارڈ توڑ بارش کے باعث کراچی بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس وقت کے معمول کے اوسط درجہ حرارت سے 5.8 ڈگری کم ہے۔

عام طور پر اپریل میں کراچی کا اوسط درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، تاہم حالیہ بارشوں کے سلسلے نے شہر کا موسم غیر معمولی طور پر زیادہ سرد کر دیا ہے۔

کراچی میں جمعرات 2 اپریل کی صبح مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا آغاز ہوا اور دوپہر کے بعد موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا جبکہ رات گئے بھی مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

شہر میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خنک ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

Check Also

پیٹرول کے بعد ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ،سفر کرنا مزید مشکل ہو گیا

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر ایک اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *