ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا، اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں، آج ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے، آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اس اضافے سے براہِ راست بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے

Check Also

اداکار عمران عباس کی کربلا میںزائرین کو پانی پلانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے 9 محرم الحرام کے موقع پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *