عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے، نواز شریف

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کی بہترین سفارت کاری پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایکس (ٹویٹر) پر جاری پوسٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ میں وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں جنہوں نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نواز شریف نے مزید لکھا کہ میں ایران اور امریکا کی قیادت کو بھی امن اور تدبر کا راستہ اختیار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ قدم عالمی استحکام کی طرف ایک بامعنی پیش رفت ثابت ہو۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *