پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک رابطے بڑھانے، باہمی اعتماد مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیجنگ میں پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق پاک چین تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

چین اور پاکستان نے 2026 میں سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاک چین دوستی کو نسل در نسل منتقل کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے آہنی برادرانہ اور آل ویدر اسٹریٹجک تعلقات کی توثیق کی گئی، علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاک چین تعلقات کو کلیدی قرار دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق 2025 تا 2029 مشترکہ مستقبل کے ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور جدید کاری کے ماڈل کو سراہا گیا، چین نے پاکستان کی معاشی استحکام اور قومی اقتصادی اصلاحاتی منصوبے کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ایک چین پالیسی، تائیوان، سنکیانگ، تبت، ہانگ کانگ اور جنوبی بحیرۂ چین پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، چین نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا، سی پیک 2، صنعت، زراعت، معدنیات اور گوادر پورٹ پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق خنجراب پاس کو سال بھر کھلا رکھنے سے تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا، خلائی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی خلابازوں کی چینی خلائی اسٹیشن میں شمولیت متوقع ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن، یکطرفہ اقدامات کی مخالفت اور تنازعات کے حل پر زور دیا گیا، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے اور خطے کے امن کے لیے مشترکہ مؤقف اپنایا گیا، غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق آئندہ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔

Check Also

پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *