ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانیوں کی موجودہ بقا کی واحد وجہ جاری مذاکرات ہیں۔

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں، اس کا اندازہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہو جائے گا۔

امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو اس بات کا ادراک نہیں کہ ان کے پاس کوئی مضبوط حکمت عملی نہیں، اور وہ صرف آبی راستوں میں عارضی دباؤ ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جنگ کے مقابلے میں فیک نیوز اور پبلک ریلیشنز کے استعمال میں زیادہ مہارت رکھتے ہیں، جبکہ ان کی بقا کی اصل وجہ اب بھی مذاکرات ہی ہیں۔

Check Also

انوپم کھیر کو اشوکا ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو ان کی فنی خدمات کے باعث اشوکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *