اسلام آباد مذاکرات:مقامی و غیر ملکی میڈیا کے لیے مفت شٹل سروس

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم بین الاقوامی مذاکرات کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس فراہم کی گئی جس کا مقصد صحافیوں کی آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ شٹل سروس 11 اپریل 2026 سے صبح 6 بجے سے دستیاب ہوگی، جو جناح کنونشن سینٹر میں قائم میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر تک صحافیوں کو لے کر جائے گی۔ شٹل سروس مقررہ وقفوں سے سینٹورس مال (ایف-8 سائیڈ پارکنگ) سے روانہ ہوگی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا نمائندگان شٹل میں سوار ہونے سے قبل جناح کنونشن سینٹر کے لیے جاری کردہ خصوصی ایکسس کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں، مزید معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت اس اقدام کو میڈیا کی آسانی اور بہتر کوریج کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *