پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا۔ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *