نیو کراچی میں فائرنگ،سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 15-بی میں فائرنگ کے واقعے میں سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ زخمی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل عاصم کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ جوہر آباد میں تعینات ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت کانسٹیبل عاصم اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک چائے کے ہوٹل پر موجود تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد قریب کی گلی سے نکلے۔ اہلکار اور اس کے دوستوں کو مشتبہ حرکات محسوس ہوئیں اور جیسے ہی وہ کھڑے ہوئے تو ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل عاصم کے ماتھے کو چھوتی ہوئی گزر گئی جبکہ دیگر گولیاں قریبی دکانوں کے شٹرز اور دیواروں سے ٹکرا گئیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

اسلام آباد میں امریکی و ایرانی وفود،پاکستان امن کا مرکز بن گیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج امریکی اور ایرانی وفود امن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *