کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹینکر نذرِ آتش کر دیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر شیخ زاید یونیورسٹی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جس سے ٹینکر مکمل طور پر جل گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

جبکہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *