18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

آسٹریلیا کے 18 سالہ اسپرنٹر گوٹ گوٹ نے 200 میٹر ریس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور کم عمری میں ہی یوسین بولٹ کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

سڈنی میں منعقدہ قومی چیمپئن شپ کے دوران گوٹ گوٹ نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انڈر 20 سطح پر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے 20 سیکنڈ کی حد کو باضابطہ طور پر عبور کیا، کیونکہ گزشتہ سال ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

یہ شاندار کارکردگی نہ صرف رواں سال کا تیز ترین وقت ہے بلکہ اس نے یوسین بولٹ کے 2004 میں قائم کردہ 19.93 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 17 برس کی عمر میں بنایا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یوسین بولٹ نوجوانی کے دور میں اس سے بہتر وقت حاصل نہیں کر سکے تھے۔

تاہم انڈر 20 سطح پر سب سے تیز وقت اب بھی ایریون نائٹن کے پاس ہے، جنہوں نے 19.49 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی تھی، لیکن گوٹ گوٹ نے 19.67 سیکنڈ کے ساتھ ایک نیا باضابطہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے گوٹ گوٹ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے اس لمحے کے منتظر تھے۔

Check Also

ہانیہ عامر کو برتھ ڈے پارٹی میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سالگرہ کی ایک تقریب میں مغربی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *