چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

کراچی(پبلک پوسٹ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔
مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برائن لارا کے پاس ہے، جو 12 بار ٹاس ہارے۔ دوسری جانب، بھارتی کپتان روہت شرما 9 بار مسلسل ٹاس ہار کر اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔بھارت نے میچ میں کامیابی حاصل کی، لیکن پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ غیر معمولی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

Check Also

اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا

فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے مسلسل تیسری بار کوالیفائی نہ کر پانے پر اٹلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *