عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

عمران خان، بانی پاکستان تحریک انصاف سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان یہ ملاقات تقریباً 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی، جو جیل کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جیل مینول کے تحت ہونے والی ہفتہ وار ملاقاتوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔

اس سے قبل سلمان صفدر نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں گفتگو کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کی صحت اور قیدِ تنہائی کی صورتحال تشویش ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ چار برس سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل ہیں، تاہم رواں سال اب تک صرف ایک ہی ملاقات ممکن ہو سکی ہے۔

Check Also

کراچی؛ کاروباری تنازع پر تاجر کے والد مبینہ طور پر اغوا،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

کراچی میں ملیر سعود آباد کے علاقے میں کاروباری تنازع پر تاجر کے والد کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *