سمے رائنا کے امیتابھ بچن پر طنز کرنے پر ابھیشیک بچن کا ردِعمل

معروف بھارتی اسٹیج کامیڈین سمے رائنا نے اپنی حالیہ لائیو پرفارمنس کے دوران شہرۂ آفاق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن پر طنزیہ جملے کسے، جس پر بچن خاندان سمیت مختلف معروف شخصیات کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

سمے رائنا، جنہوں نے اپنے یوٹیوب پروگرام انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے ذریعے نمایاں شہرت حاصل کی اور نوجوان کامیڈینز میں ایک نمایاں مقام بنایا، طویل وقفے کے بعد اپنے کامیڈی اسپیشل شو اسٹل الائیو کے ساتھ اسٹیج پر واپس آئے ہیں۔

ابتدائی طور پر سوشل میڈیا صارفین نے اسٹل الائیو کو مثبت انداز میں سراہا، تاہم امیتابھ بچن سے متعلق ان کے طنزیہ جملے متعدد افراد کو ناگوار گزرے۔

اس حوالے سے ابھیشیک بچن نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ وہ اور ان کا خاندان بطور فنکار سمے رائنا کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں، تاہم مزاح اور توہین کے درمیان ایک واضح حد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید تھی کہ سمے رائنا ماضی کے تنازعات سے سبق حاصل کریں گے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات ناقابلِ قبول ہیں، اور امیتابھ بچن جیسی معزز شخصیت کے بارے میں غیر محتاط گفتگو مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر یہ طرزِ عمل جاری رہا تو وہ مزید انکشافات کرنے پر مجبور ہوں گی۔

اسی تنازع پر اداکار اعجاز خان نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینئر اور باوقار شخصیات کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، اور اس قسم کے بیانات تشویش کا باعث ہیں۔

Check Also

روس کا یوکرین پر سال کا اب تک کا مہلک ترین فضائی حملہ

روس نے یوکرین پر جاری سال کا اب تک کا سب سے ہلاکت خیز فضائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *