اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 28 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اس کی نمائش کے خلاف پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی پولیس ٹیموں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

Check Also

متنازع ویڈیو کا معاملہ،پیمرا کے نوٹس کے بعدفضا علی نے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو کے وائرل ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *