تنخواہ سے ناخوش چینی خاتون کا دفتر میں 5 گھنٹے سوکر انوکھا احتجاج

تنخواہ سے ناخوش چینی خاتون نے دفتر میں 5 گھنٹے سوکر انوکھا احتجاج کیا، مالک سے ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی تو آن لائن شکایت لگادی۔

چین کے وسطی علاقے میں ایک خاتون ملازمہ دفتر کے اوقات کار کے دوران 5 گھنٹے تک سونے اور بعد ازاں روتے ہوئے ویڈیو جاری کرنے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مالک کے رویے سے تنگ آچکی اور اپنی کم تنخواہ سے ناخوش تھی، لیکن وہ نوکری چھوڑ کر نہیں جائے گی اور اپنے مالک کو ‘جتنے پیسے دو گے اتنا ہی کام’ کا مطلب سمجھائے گی۔

چینی اخبار کے مطابق خاتون چین کے صوبے ہینان میں ایک کمپنی میں کام کرتی ہے۔

Check Also

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب غیر قانونی سونے کی کان زمیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *