پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک سمز سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اگر کسی غیر فعال، بلاک، منسوخ شدہ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک ہے تو جلد ہی ناقابل رسائی ہوسکتا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنے اکاؤنٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہو۔
پوسٹ میں اس حوالے سے صارفین کو کچھ ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے اپنی قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔
اگر آپ کی موجودہ سم غیر فعال ہے تو فوراً اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کریں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔
علاوہ ازیں اپنے اکاؤنٹ کے غیر متوقع لوگ آؤٹ کا انتظار نہ کریں۔ آپ کا موبائل نمبر آپ کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔
THE PUBLIC POST