راولپنڈی؛مدرسے کے معلم کی 13 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی ، مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں ایک مدرسے کے معلم پر 13 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد نے بیان دیا کہ ان کا بیٹا، جو ناولٹی سینما کے قریب واقع مدرسے میں زیر تعلیم اور گزشتہ چار ماہ سے وہیں مقیم تھا، اچانک گھر واپس آیا اور واقعے سے آگاہ کیا۔

مدعی کے مطابق بچے نے بتایا کہ معلم قاری شیر محمد نے اسے صبح کے وقت اپنے کمرے میں بلایا اور مبینہ طور پر نازیبا حرکت کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

دیر بالا میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی، ہزاروں افراد متاثر

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *