مردان: ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 16 روز بعد زندہ نکال لیا گیا

ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں واقع ماربل کان میں پھنسے ایک مزدور کو 16 روز بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسلسل جاری آپریشن کے نتیجے میں مزدور عبدالوہاب کو زندہ بازیاب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 31 مارچ کو پیش آنے والے واقعے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 8 مزدور جاں بحق جبکہ 2 کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ حادثہ ماربل مائننگ کے دوران اچانک مٹی اور بھاری پتھروں کے سرکنے کے باعث پیش آیا تھا۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *