دبئی: بارش میں کرتب دکھانے والے ڈرائیورز کی گاڑیاں ضبط، بھاری جرمانے عائد

دبئی پولیس نے حالیہ بارشوں کے دوران خطرناک ڈرائیونگ اور اسٹنٹس میں ملوث گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں ضبط کرلیں اور بھاری جرمانے عائد کیے۔

ٹریفک جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان کے مطابق گشت کے دوران ڈرفٹنگ اور دیگر خطرناک حرکات میں ملوث ڈرائیورز کو پکڑا گیا، جو اپنی اور عوام کی جان کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران پھسلن اور ٹائروں کی کم گرفت کے باعث ایسے اسٹنٹس حادثات کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔

الرویہ اور لہباب سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جہاں خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو تحویل میں لے کر قانونی عمل شروع کیا گیا۔ حکام کے مطابق گاڑیوں کی رہائی کے لیے جرمانہ 50 ہزار درہم تک ہو سکتا ہے۔

بریگیڈیئر بن سویدان نے واضح کیا کہ امارت بھر میں ٹریفک گشت مزید سخت کیا جائے گا اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

Check Also

مستقبل کا اسمارٹ روبوٹ،جو دو اور چار ٹانگوں میں تبدیل ہو کر سفر آسان بناتا ہے

چینی کمپنی Unitree Robotics نے ایک نیا انسانی طرز کا روبوٹ متعارف کرا دیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *