نقیب اللہ قتل کیس؛ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیراور دیگر کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور

کراچی:نقیب اللہ قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور دیگر کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور دیگر کو بطور گواہان پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی اور عینی شاہدین کے دفعہ 164 کے بیانات ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور اے ایس آئی منور کو سمن جاری کر دیے ہیں جبکہ مقدمے کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل کیس کے پراسیکیوٹرز نے از خود اہم گواہان کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کیس کے 2 پراسیکیوٹرز کا تبادلہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں پراسیکیوشن کی جانب سے گواہان کو دوبارہ پیش کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Check Also

مظفرگڑھ: سفاک ملزمان نے گائے کی زبان کاٹ دی

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کی مدد سے بے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *