شہر قائد میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی شاہراہوں پر سمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کئے جائیں گے، میونسپل کمشنر سمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح اور پھر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کام ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں بنیادی انفراسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے، ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *