امریکا، ایران مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا، امریکی ٹی وی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بدھ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو واشنگٹن سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور بدھ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات کے باعث مذاکراتی عمل کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس جلد وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے تاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور اگر پیش رفت ہوئی تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ کرے تو ایران ایک روشن اور خوشحال مستقبل حاصل کر سکتا ہے۔

Check Also

امریکی اداکارہ این ہیتھوے دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار

امریکی فلم و ٹی وی اداکارہ این ہیتھاوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *