گارڈن سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے2 بچوں کے اہل خانہ کا احتجاج

کراچی کے گارڈن سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کے اہل خانہ نے نشتر روڈ پر احتجاج کیا، جس کے باعث سڑک بند کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو شو مارکیٹ سے جوبلی اور انکل سریا اسپتال سےکیانی شہید روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق جنوری 2025 میں لاپتہ ہونے والے دونوں بچے پڑوسی تھے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کی گمشدگی کے کیس کو دوبارہ فعال کیا جائے اور بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔

Check Also

جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت، جناح ہسپتال میں مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *