5 ہائی کورٹ ججز کے تبادلے، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 28 اپریل کو طلب

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جس میں اہم عدالتی امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کے دیگر ہائی کورٹس میں تبادلوں کی تجاویز زیرِ بحث آئیں گی۔ زیرِ غور ججز میں جسٹس محسن کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس خادم سومرو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر جسٹس محسن کیانی کے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس خادم سومرو کے سندھ ہائی کورٹ جبکہ جسٹس ارباب طاہر کے بلوچستان ہائی کورٹ تبادلے پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے، جس کے تحت یہ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Check Also

رواں سال پاکستان میں پولیو کاصرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ

کراچی:انسداد پولیو حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے کہ 2026ء میں اب تک پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *