کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)شہر میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کل جمعہ سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ ہم 163 روپے کلو چینی خرید کر 164 روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے ہیں، ایک کلو چینی پر ہمارا 10 روپے ٹرانسپورٹیشن، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ خرچہ ہے۔

صدر ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو 10 روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے گا وہ دکان سیل اور دکان دار کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ادھر مٹن، بیف اور چکن ریٹیلرز نے بھی قیمتوں پر ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Check Also

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل53 ہزار سے زائد عازمین حجازِ مقدس پہنچ گئے

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *