حب ریور روڈ پر کارروائی، 50 لاکھ روپے کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، دو ملزم گرفتار

کراچی:سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے مزدا ٹرک سے 85 بڑے کارٹن میں موجود نان کسٹم پیڈ میٹھی چھالیہ برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث دو ملازمین عبدالقادر اور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی چھالیہ کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، گرفتار ملزمان، برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *