مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مہم

واشنگٹن میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منظم آگاہی مہم چلائی گئی، جو وائٹ ہاؤس، نیشنل مال اور کیپیٹل ہل کے اطراف منعقد ہوئی۔

مہم کے دوران ڈیجیٹل اسکرینز پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پیش کی گئیں، جن میں شہریوں کو درپیش مسائل کو نمایاں کیا گیا۔

اس موقع پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر توجہ دلائی گئی۔

مہم کے ذریعے یہ بھی کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *