ایمپریس مارکیٹ پر شہداء کی یادگار بنانے کا اعلان تاریخی ورثے کے تحفظ کیلئے اقدامات تیز

کراچی (پبلک پوسٹ)
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے اور اجاگر کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے مقام پر ان افراد کی یاد میں مجسمے نصب کیے جائیں

جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے برطانوی دور میں مزاحمت کی اور انہیں توپوں سے اڑا دیا گیا تھا

۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں موجود تاریخی مقامات کی نشاندہی کے لیے عوام اور ماہرین سے رہنمائی درکار ہے
،
بلدیہ کراچی ایسے تمام مقامات کے تحفظ اور بحالی میں بھرپور تعاون کرے گی تاکہ کراچی کی تاریخی شناخت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامیہ کالج کے تاریخی گلوب کو محفوظ بنا کر حسن اسکوائر منتقل کیا جائے گا،

تاکہ اسے عوام کے لیے نمایاں اور قابلِ دید بنایا جا سکے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد نئی نسل کو شہر کی تاریخ سے روشناس کرانا اور تاریخی ورثے کو محفوظ بنا کر آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔

Check Also

آخری امتحان کے دن بچوں کو موٹرسائیکل نہ دیں،ون ویلنگ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے: رضا آفریدی

کراچی: رضا آفریدی، چیئرمین پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *