سرگودھا: تھانہ میانی کی حدود میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ علاقے میلووال میں پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بھتیجی، بھابھی اور ایک گھریلو ملازمہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم، جو رشتے میں سوتیلا چچا بتایا جا رہا ہے، واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
THE PUBLIC POST