گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے گھر میں شوہر گووندا کے ساتھ نہیں رہتی ہیں جس کے بعد ایک اور انٹرویو میں سنیتا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال سے تنہا اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔

Check Also

مہوش صدیقی کی تھیٹر پر واپسی کلاسک کھیل ” بیٹی رانی” کا ٹائٹل رول ادا کرینگی

کراچی :معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر، رائٹر اور ایکٹر زاہد شاہ نے اپنا کلاسک کھیل “بیٹی رانی” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *