حکومت کا پاکستان تاجکستان ٹرانزٹ اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کو مؤثر بنانے، قریبی روابط بڑھانے اور ٹرانزٹ و علاقائی تعاون کے فروغ پر اتفاق کر لیا گیا۔

نیوز کے مطابق وزیر تجارت جام کمال اور تاجک سفیر شریف زادہ یوسف توئر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں جام کمال نے علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے سہولت کاری، لاجسٹکس نظام کی بہتری اور متبادل تجارتی راستوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مربوط تجارتی راہداری کے قیام کو اہم قرار دیتے ہوئے نجی شعبے کے روابط بڑھانے کے لیے بزنس فورمز کے انعقاد کی تجویز بھی دی۔

تاجک سفیر شریف زادہ یوسف توئر نے پاکستان کے علاقائی اقدامات کو سراہتے ہوئے سستے اور قابلِ اعتماد ٹرانزٹ روٹس کی اہمیت اجاگر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان اضافی توانائی پاکستان کو برآمد کر سکتا ہے جبکہ ایلومینیم تجارت اور صنعتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جدید لاجسٹکس حب اور ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے خطے میں روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ چین کے ساتھ تعاون کو بھی علاقائی ترقی کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

Check Also

کراچی میں جرائم کی بڑھتی لہر، معروف ڈیزائنر دیپک پروانی بار بار لٹ گئے

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *