پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگزمین نے پہلے ملتان سلطانز کو 159 رنز تک محدود کیا اور پھر ہدف 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کر لیا۔
معاذ صداقت نے ناقابلِ شکست 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ عثمان خان بھی 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
اب حیدرآباد کنگزمین ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی، جہاں کامیاب ٹیم فائنل میں پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی۔
THE PUBLIC POST