آئیے آج کے دن مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کاعہد کریں ، صدر ، وزیراعظم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم مزدور پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدوروں کا تحفظ دراصل پاکستان کے مستقبل کا تحفظ ہے۔

صدر نے کہا کہ منصفانہ اجرت، مناسب اوقات کار اور باوقار حالات کار ہر مزدور کا حق ہے، آئین پاکستان میں استحصال کے خاتمے کے عزم کو دہرایا گیا ہے، مزدور ملک کی معیشت کی بنیاد ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش طبقات کی قربانی زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے، مزدوراور ہنرمند افراد اندرون وبیرون ملک ہماری قابلیت،محنت اورپیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئیے آج کے دن تجدید عہد کریں کہ سب مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *