کراچی؛ 25 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد،پولیس نے تحقیقات شروع کردی

کراچی:سرجانی کے علاقے یوسف گوٹھ میں ایک گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 25 سالہ علینہ زوجہ عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔ پولیس اہلخانہ سے معلومات حاصل کر رہی ہے تاکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *