گارڈن میں بڑا کریک ڈاؤن،لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 پستول، ساڑھے 6 کلوگرام سے زائد منشیات اور 5 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد شہر میں آن لائن منشیات سپلائی کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے اور خاص طور پر مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق شہر میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں سے ہے اور ان کے نیٹ ورک کے تانے بانے دیگر علاقوں تک بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ شہر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Check Also

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ ‘گلوبل فریڈم فلوٹیلا’ میں سوار سابق سینیٹر مشتاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *