کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ،ایم کیو ایم کا کے الیکٹرک کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ

کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مطابق کے الیکٹرک ایک نااہل ترین ادارہ بن چکا ہے جسے کراچی کے شہریوں پر ظلم کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ادارہ اپنی کارکردگی کی ناکامی چھپانے کے لیے بجلی چوری جیسے الزامات کا سہارا لیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے متعدد علاقوں میں 21، 21 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس کے باعث شہری شدید اذیت اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ علاقے بھی متاثر ہو رہے ہیں جنہیں پہلے “لوڈشیڈنگ فری” قرار دیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں سب سے مہنگی بجلی استعمال کرنے کے باوجود کراچی کے شہری بنیادی سہولت سے محروم ہیں، جبکہ متعلقہ حکام اور حکومت کے الیکٹرک کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے نااہلی اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں، اور اب اس کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

Check Also

کراچی میں شدید گرمی کے باعث سانس اور دمے کے مریضوں میں 20 فیصد اضافہ

کراچی میں جاری شدید گرمی کے باعث دمے اور دیگر سانس کی بیماریوں میں مبتلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *