ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر پہاڑ سے نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے

دبئی :راس الخیمہ کے پہاڑ پر غیر ملکی سیاح خاتون کی زندگی بچانے والے پاکستانی گائیڈ فیصی شلمانی کے متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔

پاکستانی ہائیکر گروپ کے ساتھ راس الخیمہ کے ہائکنگ ٹریک پر تھےکہ گروپ کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو گئی ہے۔

پاکستانی گائیڈ نے ہیٹ اسٹروک کا شکار فلپائنی خاتون کو کندھوں پر اٹھایا اور تین گھنٹے میں دشوار گزار پہاڑی راستے سے نیچے اتارا۔

دشوار علاقے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کا ریسکیو ممکن نہ ہو سکا تھا۔

Check Also

سعودی عرب: ریاض میں ریت کا طوفان اور تیز ہوائیں

ریاض: سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض گزشتہ روز ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *