’دودھ کی رکھوالی بلی کے سپرد‘آڈٹ افسر کو متعلقہ محکمہ میں تعینات کرکے آڈٹ کرانے کا انکشاف

دودھ کی رکھوالی بلی کے سپرد، آڈٹ افسر کو متعلقہ محکمہ میں تعینات کرکے آڈٹ کرانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

متعلقہ افسر کے محکمہ کا دفاع کرنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون حیران رہ گئی۔

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ڈیپوٹیشن پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعیناتی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے آڈٹ پیروں پر سخت سوالات اٹھا دیے۔

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ڈیپوٹیشن پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعیناتی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کے آڈٹ کو رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

رکن پی اے سی ون سعید اکبر نے کہا کہ آڈٹ افسر کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعیناتی کے بعد یہ آڈٹ پیرے قرار نہیں دیے جاسکتے۔

سعید اکبر نے کہا کہ حیرت ہے آڈٹ کرنے والے افسر کو ڈیپوٹیشن پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعینات کردیا گیا۔

چیئرمین پی اے سی ون افتخار چھچھر نے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

Check Also

اداکارہ رمشا صلاح الدین نے شادی کر لی،نکاح کی خوبصورت تصاویر دیکھیں

پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *