خیبر پختونخوا حکومت کا بی ایس مکمل کرنیوالے طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے طلبہ کو ہنر مند بنانے کے لیے احساس انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں مجوزہ پروگرام پر وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے ڈومیسائل ہولڈرز اور بی ایس کے فارغ التحصیل طلبہ کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

انٹرن شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا ،انٹرن شپ کا دورانیہ کم از کم دو جبکہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ ہو گا۔

حکام کے مطابق 3.0 جی پی اے یا اس سے زائد حاصل کرنے والے طلبہ پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔ پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے جامعات اور ڈگری کالجز کی سطح پر کوآرڈینیشن دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر مینا خان آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جلد احساس انٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *