کراچی تھیٹر کی شہزادی سپنا غزل کی ہیٹ ٹرک تین بڑے پروجیکٹس سے دھوم مچانے کے لیے تیار

“ماں دا لاڈلہ” 9/10 مئی “دل سے ملے دل”14 مئی ھیر رانجھا 22 مئی کو پیش کیا جائے گا

کراچی(شوبز نیوز) کراچی تھیٹر کی شہزادی سپنا غزل کی ہیٹ ٹرک، بیک وقت تین بڑے پروجیکٹس سے دھوم مچانے کو تیار ہیں کراچی تھیٹر کی “شہزادی” کے لقب سے مشہور سپنا غزل ان دنوں خبروں میں چھائی ہوئی ہیں وجہ؟ بیک وقت تین بڑے اسٹیج پروجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہیں-

سپنا غزل کے نیو تھری پروجیکٹس “دل سے ملے دل” اور “ھیر رانجھا” رواں ماہ تھیٹر کی زینت بنیں گے “ھیر رانجھا” میں سپنا غزل “سہتی” کا اہم ترین کردار نبھا رہی ہیں ھیر کی سہیلی اور رازداں “سہتی” کا کردار انتہائی جاندار اور ایموشنل ہے سہتی کے بغیر ھیر رانجھا ادھوری ہے یہ وہ کردار ہے جو ھیر کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہوتا ہے سپنا غزل کے رقص کا جادو سر چڑھ کر بولے گا

اس کردار میں شائقین خود کو دیکھیں گے سپنا غزل کتنی پراعتماد ہیں جبکہ بلاک بسٹر پنجابی کھیل “ماں دا لاڈلہ” آج 9 مئی اور کل 10 مئی کو آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے سپنا غزل کی مسلسل کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں رقص، ایکسپریشن، ڈائیلاگ ڈلیوری تینوں میں ماہر ہیں دن میں 6 گھنٹے ریہرسل کررہی ہیں ایک ماہ، تین کھیل، تین مختلف روپ ایک ہی مہینے میں تین بالکل مختلف کردار نبھانا ان ہی کا خاصہ ہے

ایک ہی ٹائپ کے رول کرنے کے بجاۓ چیلنج رول کرنا پسند کرتی ہیں تھیٹر کے سینئرز کی رائے کے مطابق “سپنا ہماری تھیٹر انڈسٹری کا اثاثہ ہے ڈسپلن کی پکی، وقت کی پابند، اور کام سے عشق کرنے والی “اس لڑکی میں 90 کی دہائی والی ہیروئنوں جیسی بات ہے اسٹیج پر آتے ہی چھا جاتی ہے”ماں دا لاڈلہ” کے بعد 14 مئی سے “دل سے ملے دل” اور 22 مئی سے “ھیر رانجھا” کراچی تھیٹر کی شہزادی” اب “ورسٹائل کوئین” بننے جا رہی ہے

Check Also

دوستی سے قبل علی رضا سےشدید دشمنی تھی، اداکارہ کنزہ ہاشمی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *