انٹر بورڈ کی ہائی پاور ٹیم کا ضلع وسطی میں کریک ڈاؤن، نقل کی بڑی کوشش ناکام

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر فقیر محمد لاکھو کی سربراہی میں قائم ’ہائی پاور سپر ویجیلنس ٹیم‘ نے ضلع وسطی کے مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

دورے کے دوران گورنمنٹ کالج برائے طلبہ ناظم آباد میں معائنہ کیا گیا جہاں مجموعی طور پر 8 امیدواروں کے قبضے سے امتحان کے دوران موبائل فونز برآمد ہوئے۔ اسی مرکز میں مزید 7 امیدواروں کو موبائل فونز کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری کارروائی کی۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق تمام نقل کرنے والے امیدواروں کی امتحانی کاپیاں فوری طور پر ضبط کر لی گئی ہیں جبکہ ان تمام کیسز کو مزید قانونی اور تادیبی کارروائی کے لیے بورڈ آفس کی ’ان فیئر مینز کمیٹی‘ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ویجیلنس اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں تاکہ نقل جیسے رجحان کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Check Also

سوشل میڈیا انفلوینسر سے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں اہم پیشرفت

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سوشل میڈیا انفلوینسر ڈاکٹر مدیحہ سے پراپرٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *