گلوکارہ دعا لیپا کا سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ

برطانوی پاپ اسٹار دعا لیپا نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے خلاف مبینہ کاپی رائٹ خلاف ورزی پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی جریدے ورائٹی کے مطابق دعا لیپا نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے اجازت کے بغیر میری تصویر تشہیری مہم میں استعمال کی۔

مقدمے کے مطابق گلوکارہ کی تصویر جو 2024ء کے فیسٹیول میں پرفارمنس کے دوران لی گئی تھی، گزشتہ سال سے سام سنگ ٹی وی باکسز پر استعمال کی جا رہی تھی، دعا لیپا کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ اس تصویر کے حقوقِ ملکیت ان کے پاس ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دعا لیپا کی تصویر ان کی اجازت، علم اور کسی معاوضے کے بغیر ایک بڑے تشہیری منصوبے میں استعمال کی گئی، جس پر ان کا کوئی کنٹرول یا رائے شامل نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے تصویر ہٹانے کے لیے کمپنی سے رابطہ بھی کیا، تاہم سام سنگ نے مبینہ طور پر درخواست مسترد کر دی۔

مقدمے میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ کمپنی نے ایسا تاثر دیا جیسے گلوکارہ ان کے ٹی وی برانڈ کی حمایت کر رہی ہیں، حالانکہ ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا۔

دعا لیپا کی قانونی ٹیم نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، ٹریڈ مارک قوانین کی خلاف ورزی اور کیلیفورنیا کے رائٹ آف پبلسٹی قوانین کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

مسلمان میرے بھائی ہیں،مذہب کارڈ نہیں چلنے دوں گا،جوزف وجے

تمل ناڈو :مشہور بھارتی اداکار اور سیاسی جماعت ’تملگا وتری کزگم‘ (ٹی وی کے) کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *