سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 388 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

1 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278.64 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Check Also

کراچی:اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی بڑی واردات ،ڈاکو لاکھوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی: اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی بڑی واردات، لاکھوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *