کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ریڑھی والوں کا جھگڑا، 16سالہ نوجوان جاں بحق

کراچی: شہر کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ریڑھی لگانے والے دو افراد کے درمیان جھگڑا خون ریز واقعے میں تبدیل ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے نوجوان پر وار کیے اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شدید زخمی نوجوان کو قریبی دکانداروں نے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *