رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،یومِ آزادی پر بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پاکستان رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حب ریور روڈ پر واقع رئیس گوٹھ چیک پوسٹ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار دہشت گرد یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر شہر میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے گلشنِ حدید میں لگائے گئے ایک آزادی اسٹال کی ریکی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش کراچی اور اندرون سندھ میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Check Also

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *