رونالڈو چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رونالڈو کو رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے پرتگال کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اگر رونالڈو ٹورنامنٹ میں میدان میں اترتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ ہوگا جو ایک نیا ریکارڈ بن جائے گا۔

41 سالہ رونالڈو پہلے ہی بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے مرد کھلاڑی ہیں۔

وہ 2023 سے سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پرتگال کے کوچ روبرٹو مارٹینز نے 27 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مرحوم فٹبالر ڈیاگو جوٹا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈیاگو جوٹا گزشتہ سال ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

کوچ کا کہنا تھا کہ جوٹا کی روح اور ان کا جذبہ ٹیم کے ساتھ ہمیشہ موجود رہے گا۔

Check Also

پاکستانی ٹیم ’4 تھرائیوز‘ نے پب جی موبائل گلوبل اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ٹیم ’4 تھرائیوز‘ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے پب جی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *