ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانا ممکن نہیں،ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دی، صدر مسعود پزشکیان

تہران:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا تصور حقیقت سے دور ہے اور یہ محض ایک وہم ہے۔

ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تہران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن سفارتی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران نے جنگ سے بچنے کے لیے متعدد مواقع پر لچک کا مظاہرہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں باہمی احترام ہی پائیدار اور محفوظ راستہ ہے جبکہ طاقت کے ذریعے دباؤ ڈالنا کسی بھی دیرپا حل کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات اور رابطے کے تمام دروازے کھلے ہیں تاہم برابری اور احترام کی بنیاد پر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *