کراچی: ٹریول ایجنسی کے دفتر میں چور نے خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر خالد بن ولید روڈ کے قریب ایک ٹریول ایجنسی کے دفتر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک چور نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ٹریول ایجنسی کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں میں ایک چور کو دیکھ کر فوری طور پر مددگار 15 پر اطلاع دی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر روانہ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق جیسے ہی اہلکار موقع پر پہنچے تو چور نے واش روم کا دروازہ اندر سے لاک کر لیا اور اسی دوران خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے چور کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

Chicken Road: Det Smarte Valg for Strategisk Step‑Multiplier Gaming

1. Introduktion til Chicken Road Chicken Road inviterer spillere ind i en fantasifuld, men alligevel …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *