پراپرٹی ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز،حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کا منصوبہ

حکومت نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد جبکہ فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمیاں بڑھیں گی اور مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف صرف فائلرز کے لیے ہوگا، جبکہ نان فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی موجودہ شرح 10.5 فیصد برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *