اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 1004 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعدانڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 195 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *